اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jayent Patel حکمراں پارٹی اور نئے ساتھیوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں

این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے حکمراں پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکمراں پارٹی اور نئے ساتھیوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہے۔

حکمراں پارٹی اور نئے ساتھیوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں
حکمراں پارٹی اور نئے ساتھیوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں

By

Published : Jul 13, 2023, 7:50 PM IST

حکمراں پارٹی اور نئے ساتھیوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں بڑے سیاسی ڈرامے کے بعد ریاست کے انتظامی امور ابھی تک ہموار طریقے سے شروع نہیں ہوئے ہیں۔ اس پس منظر میں بات کرتے ہوئے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا کہ حال ہی میں حلف برداری کی تقریب کے بعد ریاست میں ایک غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

حکومت نے نئے ساتھی لے لیے لیکن حلف برداری کے بعد ابھی تک دفتر اور محکموں کی تقسیم نہیں ہوئی۔ چونکہ بہت سے اضلاع میں سرپرست وزیر نہیں ہیں انتظامیہ ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ اس صورتحال پر توجہ دے کر حکومت جلد از جلد کوئی فیصلہ لے اور ریاست کا نظم و نسق شروع کرے۔ جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ حکمراں پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی اور آزاد اراکین اسمبلی نئے آنے والے ساتھیوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ کس نے کیا فیصلہ کیا ہے۔ جو پریشان ہیں وہ سامنے آئیں اور اپنا موقف بیان کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Chief Minister office مہاراشٹر کی جیلوں سے خطرناک ملزمین کو باہر لانے کے لیے وزیراعلیٰ کے دفتر سے کوشش تیز: سنجے راؤت

انہوں نے کہاکہ اگر ظلم ہے تو عوام کے سامنے پیش کریں۔ کانگریس پارٹی کے لیے اپنی اراکین اسمبلی کی تعداد کی بنیاد پر طاقت کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر بننا ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ہم اپنی ساتھی پارٹی سے اس پر بات کریں گے اور فیصلہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details