ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے سابق منیجر شروتی مودی اور ان کے ٹیلنٹ منیجر جیا سہا کو آج ایجنسی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا تھا۔
سشانت سنگھ معاملہ: جیا ساہا این سی بی کے سامنے حاضر ایک افسر نے بتایا کہ وہ دو بجے جنوبی ممبئی میں این سی بی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے دفتر پہنچی۔
ممبئی پولیس نے ایس آئی ٹی آفس کے آس پاس میں ناکہ بندی کر دی ہے۔ 16 ستمبر کو این سی بی کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ایک رکن کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد شروتی مودی سے پوچھ گچھ ملتوی کر دی گئی۔
سشانت سنگھ معاملہ: جیا ساہا این سی بی کے سامنے حاضر این سی بی نے اب تک اس کیس میں 12 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے، ان میں اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شاوک چکرورتی بھی شامل ہیں۔