بزرگان دین کے مہاراشٹر کے خلد آباد شہر میں طلبا وطالبات اور خواتین کے لیے کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ اور ٹیلرنگ انسٹی ٹیوٹکا قیام عمل میں آیا ہے۔ حضرت برہان الدین غریب درگاہ کے احاطے میں قائم ان اداروں میں طلبا و طالبات کو مفت میں جدید و تیکنیکی تعلیم فراہم کی جائے گی۔
جاوید نرگس گروپ اور درگاہ کمیٹی کے اشتراک سے ان اداروں کا قیام عمل میں آیا ہے، جاوید نرگس گروپ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں کے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا اور انھیں مسابقتی دوڑ میں شامل کرنا ان کا مقصد ہے۔
سماجی کارکن سید طیب ظفر نے کہا کہ اس کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ اور ٹیلرنگ انسٹی ٹیوٹ کا مقصد صرف اور صرف سکھانا ہے جہاں ہر مذاہب کے طلبہ و طالبات کو مفت تعلیم دی جائے گی۔