مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر کے مقامی ترجمان محمد مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ مرحوم ساتھی نہال احمد و مرحوم بلند اقبال ریلیف کمیٹی کی جانب سے پہلے مرحلہ میں رمضان المبارک کے پیش نظر چار ہزار لوگوں میں راشن کٹ تقسیم کیے جارہے ہیں۔
مالیگاؤں میں رمضان راشن کٹ تقسیم - مہاراشٹر نیوز
ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر نے چار ہزار غریب مستحقین افراد میں رمضان راشن کٹ تقسیم کیا۔
جنتادل سیکولر پارٹی نے رمضان راشن کٹ تقسیم کی
نیز آئندہ بھی کمیٹی کی جانب سے اس طرح سے امدادی کام جاری رہے گا۔ محمد مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی کے کارکنان نے ایک سروے کے ذریعے مستحق افراد کی فہرست تیار کی اور ان لوگوں کے گھر تک باقاعدہ یہ کٹ پہنچائی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب مزدور طبقہ پریشان حال ہے اور ایسے نازک حالات میں مرحوم نہال احمد و مرحوم بلند اقبال ریلیف کمیٹی اس کار خیر کو انجام دے رہی ہے۔