مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ جنتا دل شروع سے موجودہ کمشنر کے مخالف رہی ہے کیونکہ کورونا متاثرین کے علاج کے لیے ٹینٹ لگانے سے لے کر آج تک ہم کمشنر سے بر سر پیکار رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگ اس وقت کمشنر کی حمایت کررہے تھے۔
مستقیم ڈگنیٹی نے بر سراقتدار جماعت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بر سر اقتدار جماعت نے کمشنر کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پیش کرنے کی تیاری کرلی تھی لیکن شیوسینا رہنما و ریاستی وزیر دادا بھسے کے دباؤ میں آکر یہ تجویز پیش نہیں کی گئی۔
انھوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا دادا بھسے اس بدعنوان کمشنر کی سر پرستی کررہے ہیں؟ اس کا انکشاف سابق رکن اسمبلی شیخ رشید کو کرنا چاہیے کیونکہ شیوسینا اقتدار میں حصہ دار ہے اور شیوسینا کو بھی کمشنر کے تعلق سے اپنی پالیسی واضح کرنی ہوگی۔