اس تعلق سے جنتادل سیکولر کے رہنما مستقیم ڈگنیٹی نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'وسیم رضوی فرقہ پرستوں کا آلۂ کار بنا ہوا ہے۔ یوپی وقف بورڈ بدعنوانی معاملے میں سی بی آئی تفتیش کر رہی ہے۔ اس تفتیش اور قانونی کارروائی سے بچانے کے لئے وسیم رضوی نے اس طرح کا بیان دیا ہے تاکہ فرقہ پرستوں کی جانب سے مدد ملے اور اس معاملے سے وہ بچ جائے۔'
بعدازاں مہاگٹھ بندھن کی گٹ نیتا شان ہند نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وسیم رضوی نے جو قرآن پاک کی 26 آیتوں کو تحریف کرنے کا جو گستاخانہ مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کی ہے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وسیم رضوی پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا تو جنتادل سیکولر 19 مارچ 2021 کو جمعہ کے دن شہیدوں کی یادگار کے پاس علامتی طور پر احتجاج کرے گی اور وسیم رضوی کے پتلے کو نذر آتش کیا جائے گا۔