اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamaat-e-Islami Hind Women's Wing جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے سد بھاونا منچ کا قیام - ریاست مہاراشٹر اورنگ آباد

اورنگ آباد میں جماعت اسلامی ہند خواتین سیل کی جانب سے مختلف مذاہب، عقیدے ،نظریہ کا احترام، حقوق سے متعلق شعوری مہم و فرقہ وارنہ ہم آہنگی پر سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سدبھاونا منچ کا قیام عمل میں آیا۔

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے سد بھاونا منچ کا قیام
جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے سد بھاونا منچ کا قیام

By

Published : Mar 18, 2023, 2:59 PM IST

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع النکار ہوٹل میں جماعت اسلامی ہند خواتین سیل کی جانب سے جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے میں کثیر تعداد میں تنظیم سے وابستہ خواتین نے شرکت کی۔ جلسے کے انعقاد کا مقصد تمام مذاہب کے عیقدے، نظریہ کے احترام پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کے مختلف مسائل جیسے جہیز کی رسم، گھریلو تشدد اور تعلیمی مسائل وغیرہ کے حوالے سے عوامی آگاہی پیدا کرنے پر بات چیت کی گئی۔ جماعت اسلامی ہند خواتین سیل مہاراشٹر کی سیکریٹری ساجدہ پروین نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کے لئے بیداری مہم ضروری ہے۔ اس کی مدد سے انہیں تمام مسائل سے آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جلسے میں خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔امید ہے کہ مستقبل میں شراکت کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ہم اپنی بہنوں کو تمام حالات سے آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکے۔ شہر کے سماجی اداروں سے تعلق رکھنے والی اہم اور با اثر خواتین کے ساتھ سد بھاونا منچ بنایا گیا۔ شائستہ قادری کو منچ کا کنوینر بنایا گیا۔ جے شری شٹر کو ڈپٹی کنوینر مقرر کیا گیا۔ منچ کے قیام کا مقصد کسی بھی حالت میں عوام کو امن و امان کا ماحول برقرار رکھنے پر آمادہ کرنا ہے۔ اس کے لئے مختلف مقامات پر پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:W20 Inception Meet in Aurangabad اورنگ آباد میں دو روزہ عالمی خواتین جی ٹوئنٹی کا آغاز

اس سے قبل پروگرام کا آغاز فہیم النساء ناظمہ حلقہ خواتین کی تلاوت سے ہوا۔اس کا مراٹھی ترجمہ نیم بانو نے پیش کیا جبکہ افتتاحی کلمات شائستہ قادری نے پیش کیا۔ نظامت کے فرائض رضیہ جاوید نے انجام دی۔ ناظمہ شر فہیم النساء کے اظہار تشکر پر پروگرام اختمام عمل میں آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details