اردو

urdu

ETV Bharat / state

Islah e Muashra Campaign جمعیت علمائے ہند مہاراشٹر یونٹ کی اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں جمعیت علمائے ہند مہاراشٹر یونٹ کی طرف سے اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس دوران اورنگ آباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ میں اکابرین اور جید علماء نے شرکت کی۔ یہ بیداری مہم چالیس دنوں تک ریاست کے تمام حلقوں میں چلائی جائے گی۔ Campaign for Jamiat Ulema Maharashtra

Campaign for islahe Muashra
Campaign for islahe Muashra

By

Published : Oct 26, 2022, 10:13 AM IST

اورنگ آباد:جمعیت علمائے مہاراشٹر کی جانب سے ریاستی سطح پر اصلاح معاشرہ کی مہم شروع کی گئی ہے، اس مہم کا افتتاحی اجلاس اورنگ آباد میں ہوا، اجلاس میں جمعیت کے اکابرین علما نے شرکت کی اور معاشرے میں پھیلی برائیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا، جمعیت کے ریاستی ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اصلاح معاشرہ مہم مرحلہ وار طریقے سے آگے بڑھے گی، حافظ ندیم کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے مہاراشٹر کی جانب سے اصلاح معاشرہ اور جلسہ سیرت النبی کی مہم سن انیس سو نووے کی دہائی سے چلائی جارہی ہے، تازہ مہم کا آغاز مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد سے ہوا ہے، پہلے عشرے میں مراٹھواڑہ، دوسرا عشرہ تین نومبر سے ودربھ، تیسرا عشرہ مغربی مہاراشٹر اور کونکن میں رہے گا۔ اسی طرح چوتھا عشرہ ممبئی میں مکمل ہوگا۔ Jamiat Ulema e Hind Maharashtra unit launched a campaign for islah e Muashra

جمعیت علمائے ہند مہاراشٹر یونٹ کی طرف سے اصلاح معاشرہ کی مہم کا آغاز

یہ بھی پڑھیں:

Ashley E muashra دینی تعلیم و اصلاح معاشرہ پروگرام کا انعقاد

حافظ ندیم صدیقی جمعیت علمائے ہند مہاراشٹر یونٹ کے صدر نے کہا کہ اصلاح معاشرہ کی مہم کا مقصد نشہ کی لعنت کا خاتمہ اور سماجی برائیوں کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ جمعیت علمائے ہند کی جانب سے اصلاح معاشرہ کی مہم پورے ملک اور مہاراشٹر میں منائی جا رہی ہے تاکہ مسلمانوں میں جو خرابی آئی ہے وہ دور ہونی چاہیے، جیسے شراب نوشی، جہیز کی لعنت اور ہمارا نوجوان موجودہ دور میں اکتالیس قسم کا نشہ کر رہا ہے اور چھوٹی چھوٹی بات کو لے کر کسی کی جان لے رہا ہے۔ آج ہمارے ملک میں جہیز کی لعنت کی وجہ سے ہزاروں لڑکیوں کے رشتے ہو نہیں پا رہے ہیں، اسی چیز کو دور کرنے کے لیے گھر گھر پہنچ کر جمعیت علماء ہند مہاراشٹر یونٹ کی جانب سے یہ مہم چلائی جا رہی ہے اور امید ہے کہ تمام مسلم حضرات اس مہم کا حصہ بنیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details