ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سانگلی، ستارہ، کولہا پور اور کوکن سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جمعیت علمائے ہند محمود مدنی گروپ کی طرف سے ریلی نکالی گئی یہ ریلی آزاد چوک سے روشن گیٹ تک نکالی گئی جس میں چندہ جمع کیا گیا۔
سیلاب متاثرین کی مالی امداد کے علاوہ بے سہارا افراد کو چھت فراہم کرنے کا عزم کیا گیا۔
کوکن سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جمعیت علمائے ہند کی ریلی انہوں نے کہا کہ سانگلی، ستارہ، کولہا پور اور کوکن کے مختلف علاقوں میں آئی طغیانی اور سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے اور ہزاروں افراد کھلے آسماں کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
کوکن سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جمعیت علمائے ہند کی ریلی یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، اردو میڈیم ٹیچرز کو تقرری نامہ ملا
جمعیت علمائے ہند محمود مدنی گروپ کی طرف سے اورنگ آباد میں کوکن کے سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے کے لیے جمعیت کے کارکنان نے راستوں، گلی کوچوں، اور دکانداروں کے پاس پہنچ کر چندہ جمع کیا۔
کوکن سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جمعیت علمائے ہند کی ریلی عوامی تعاؤن سے جمع ہوئی یہ رقم ریاستی جمعیت کی یونٹ کو روانہ کی جائے گی، تاکہ سیلاب متاثرین کی بازآباد کاری میں مدد کی جاسکے ، جمعیت کے کارکنان کا کہنا ہیکہ تنظیم کے قائدین پہلے روز سے کوکن میں متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں اور پوری ریاست سے امداد روانہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اورنگ آباد سے جمع رقم جلد ہی متاثرین تک پہنچائی جائے گی، جمعیت کے کارکنان کا دعویٰ ہے کہ کوکن میں سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔