گذشتہ کئی برسوں سے جمیعتہ العما ہند کو بورڈ میٹنگ کی اجازت نہیں ملی ہے ۔ قومی دارالحکومت دہلی اور اتر پردیش میں اجا زت نہ ملنے کے بعد بالآخر مہاراشٹر حکومت نے جمیعتہ العلما ہند کو بورٹ میٹنگ اجازت دے دی ۔
اجا زت ملنے کےبعد ملک کے گوشے گوشے سے علماکرام مہا راشٹر کے دارالحکو مت ممبئی پہونچ رہے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ جمیعتہ العما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی صدارت میں منعقد اس میٹنگ میں علما کرام شریک ہونگے۔
بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالعلیم فاروقی نے کہا کہ ملک میںسی اے اے اور این پی آر کو لے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس سے نپٹنے اور ملک کے عوام کو اس سے کیسے راحت ملے ایسے تمام تر پہلوں پر گفت و شنید کا امکان ہے۔