ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے بھنڈی بازار علاقہ (جنجیکر اسٹریٹ، کرافورڈ مارکیٹ ) میں موجود جامع مسجد روشنی اور قمموں سے جگمگا رہا ہے۔ 250 برسوں میں پہلی دفعہ جامع مسجد روشنیوں میں نہائی ہوئی ہے۔ ان خوبصورت اور دلکش مناظر کو دیکھنے لیے لوگ دور دراز علاقوں سے یہاں آرہے ہیں۔ حالانکہ یہ مسجد پہلے سے ہی اہمیت کی حامل ہے، لیکن جب مسجد کی دیواروں کو اور گنبدوں کو مختلف قسم کی روشنیوں سے سجایا گیا ہے تو اس کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے لوگ جوق در جوق بھنڈی بازار کا رخ کر رہے ہیں۔
ملک کے دیگر شہروں کی مساجد کو بھی رمضان المبار ک کے خصوصی موقع پر روشنیوں سے سجایا جاتا ہے۔ ویسے تو سال بھر بھنڈی بازار، ممبئی کی جامع مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں لوگوں کی بھیڑ رہتی ہے تاہم ماہ صیام کے موقع پر ایک ماہ میں لاکھوں سیاحوں کی آمد ورفت یہاں رہتی ہے۔ دن کے اجالوں میں جامع مسجد ممبئی کو آپ نے بغور دیکھا ہوگا۔ لیکن ماہ صیام کے آخری عشرہ کے پیش نظر مسجد کی عمارتوں اور میناروں کو کئی رنگوں اور قسم قسم کے بلب لگاکر اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
Jama Masjid Mumbai بھنڈی بازار کی جامع مسجد کو روشینوں سے سجایا گیا - Mumbi News
ممبئی کے بھنڈی بازار میں واقع جامع مسجد کو روشنیوں سے معمور کیا گیا ہے، مسجد کی دیواروں اور گنبدوں پر قمقے اور بلب نصب کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:Womens In Mumbai Jama Masjid جامع مسجد ممبئی میں خواتین کے لئے تراویح کا انتظام
جامع مسجد ممبئی اسلامی فن تعمیر کی جیتی جاگتی مثال ہے، اس مسجد کی تعمیر نہ تو مغل حکمرانوں نے کی اور نہ ہی کسی انگریز افسر نے اسے بنوایا۔ ممبئی کے مسلمانوں کی جانب سے اس مسجد کی تعمیر کی گئی۔ اس مسجد میں بیک وقت دس ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اس مسجد کی نقاشی اور اس میں موجود قدرتی آبی ذخیرے اور تالاب کو دیکھنے کے لیے دور دراز سے لوگ آتے ہیں۔ مسجد کے ہی ایک گوشے میں ایک عظیم لائبریری موجود ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ ریسرچ کے لیے آتے ہیں۔