روہت شیٹی کی فلم سرکس میں جیکلین نے پہلے شیڈول کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ وہ مسلسل ایک سیٹ سے دوسرے سیٹ پر شوٹنگ کیلئے جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ جیکلین کے پاس اس وقت چار بڑی فلمیں ہیں۔ ایسے میں سنہ 2021 میں باکس آفس پر ان کیے چھا جانے کی امید کی جا رہی ہے۔
فلم بھوت پولیس کے پروڈکشن ہاؤس کے ایک قریبی نے بتایا کہ جیکلین نے دھرم شالہ میں حال ہی میں فلم بھوت پولیس کا ایک شیڈول پورا کیا ہے۔ اور اب روہت شیٹی کی فلم سرکس کے پہلے شیڈول کے لئے واپس آئی ہیں ۔ اس وقت وہ کافی مصروف ہیں۔