اردو

urdu

ETV Bharat / state

Parliamentary Debates پارلیمانی بحث و مباحثہ کے معیار کو بڑھانا ضروری: کھڑگے - etv bharat news

ریاست مہاراشٹرا کے دار الحکومت ممبئی میں نیشنل لیجسلیٹرس کانفرنس کے بینر تلے پونے کی این جی او ایم آئی ٹی اسکول آف گورنمنٹ کے زیر اہتمام، حکومت مہاراشٹر کے تعاون سے تین روزہ کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ Parliamentary Debates

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 18, 2023, 7:11 AM IST

ممبئی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں بحث و مباحثے کے معیار کو بڑھانا ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواداری اور صحت مند بحث و مباحثے سے جمہوریت کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ممبئی میں منعقدہ تین روزہ قومی قانون ساز کانفرنس کے لیے بھیجے اپنے پیغام میں اس طرح کی تقریب کو جمہوریت کے لیے ایک خاص موقع بتایا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام ملک بھر کے عوامی نمائندوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جہاں وہ اپنے خیالات کا تبادلہ کر سکتے ہیں اور اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جانے چاہیے تاکہ عوامی نمائندوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع حاصل ہوسکے۔

پارلیمانی بحث ومباحثے کی خوبی اور معیار کو بڑھانے کو انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے کانگریس پارٹی کے قومی صدر نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو بے خوف ہو کر جمہوریت کے چوپال میں عوام کی آواز بلند کرنی چاہیے اور اس پر صحت مندانہ تبادلہ خیال اور بحث و مباحثہ بھی ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: جمہوریت ختم کرنے کی بی جے پی کی سازش ناکام کریں گے: کانگریس

واضح رہے کہ نیشنل لیجسلیٹرس کانفرنس (بھارت) کے بینر تلے پونے کی این جی او ایم آئی ٹی اسکول آف گورنمنٹ کے زیر اہتمام، حکومت مہاراشٹر کے تعاون سے کانفرنس کو منعقد کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے جمع قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اراکین کا مہا دھویشن جمہوریت کو مضبوط کرنے اور بدعنوانی، ذات پات، سیاست کے مجرمانہ پن، فرقہ واریت اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کے عزم کے ساتھ ہفتہ کو اختتام پذیر ہوئی۔ نیشنل لیجسلیٹرس کانفرنس کو ایک ادارہ جاتی بنانے اور اسے ہر ڈیڑھ سال بعد منعقد کرنے کے پختہ فیصلے کے ساتھ اگلی دو کانفرنس بالترتیب گوا اور کرناٹک میں منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

نئے تعمیر شدہ جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ اس کانفرنس کے اختتام پر وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، آئرلینڈ کے ہندوستانی نژاد وزیر اعظم لیو وراڈکر اور کئی دیگر معززین کے پیغامات بھی پڑھے گئے جس میں مقننہ کو مزید موثر بنانے کے اس اقدام کے اختراعی اقدام کیل ستائش کی گئی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details