ممبئی:اسلام جمخانہ کے چیئرمین یوسف ابراہنی نے کہا کہ ہال میں آگ لگ جانے کے سبب کافی نقصان ہوا تھا۔ ہال کے عہداران نے برسوں پہلے اس کا انشورنس کرایا تھا۔ انشورنس کمپنی کی جانب سے ہال کو ہونے والے نقصان سے متعلق معاوضے کی راقم واپس کردی جس کی مدد سے اس کی دوبارہ تزئین کاری ہوئی۔ Islam Gymkhana Renovation Works Start Again In South Mumbai
ابراہنی نے کہا کہ یہ ہال جمخانہ کے لئے میل کا پتھر ہے کیونکہ اس سے ہونے والی آمدنی سے جمخانہ کے دوسرے اخراجات پورے کرتے ہیں۔یہی سبب ہے کہ اسے دوبارہ سے اُس کی اصل حالت لانے کی بھر پور کوشش کی گئی۔ اُنہونے کہا کہ دور حاضر میں جمخانہ میں مسلم بچوں کے لئے اسپورٹس سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ یہاں ایک سوئنگ پول کی بھی تعمیر کرائی جاری ہے تاکہ تیراکی جیسے کھیل میں دلچسپی رکھنے والے معاشرے کے بچوں کو ادھر اُدھر نے بھٹکنا نا پڑے۔