اردو

urdu

ETV Bharat / state

Admission in Islam Gymkhana اسلام جمخانہ سن 2022-2023 کرکٹ اکیڈمی میں انڈر 14 اور انڈر 19 کے لیے داخلے

ممبئی کا اسلام جمخانہ واحد وہ جمخانہ ہے جہاں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیے جاتے ہیں۔ جمخانے نے اب اس سے ایک اور قدم اگے بڑھ کر اسپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کی سمت میں پہل کی ہے اور اس کے لیے کوششیں کر رہا ہے تاکہ قوم کے ان بچوں کو وہ ساری سہولتیں بآسانی دستیاب ہوں جس کے لیے انھیں پریشانیاں اٹھانی پڑتی ہیں۔ Islam Gymkhana Cricket Academy is Open

Admission in Islam Gymkhana
Admission in Islam Gymkhana

By

Published : Nov 1, 2022, 11:21 AM IST

ممبئی:ممبئی میں اگر آپ رہتے ہیں اور آپ کے بچے کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ آپ کے لیے سنہرہ موقع ہے کیونکہ ممبئی کے اسلام جمخانہ کی کرکٹ اکیڈمی میں سن 2022-2023 کرکٹ اکیڈمی کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس کے لیے اسلام جمخانہ انتظامیہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ انڈر 14 اور انڈر 19 والے وہ کھلاڈی لڑکے یہاں ایڈمیشن لے سکتے ہیں جو کرکٹ میں اپنا بہتر مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں۔ جمخانے کے صدر یوسف ابراہنی نے کہا کہ جمخانہ اب قوم وملت کے ان ہونہار بچوں کو تراش کر اس ہیرے کی شکل دینا چاہتا ہے جو ملک وملت کا نام نہ صرف بھارت میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی روشن کرے۔ Islam Gymkhana 2022-2023 Cricket Academy Admissions for U-14 and U-19

اسلام جمخانہ سن 2022-2023 کرکٹ اکیڈمی میں انڈر 14 اور انڈر 19 کے لیے داخلے

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے جمخانے کے جانب سے شروع کی جارہی رواں برس کی کرکٹ اکیڈمی Islam Gymkhana Mumbai میں داخلہ لیکر ماہر کوچ کی رہنمائی میں ٹریننگ حاصل کریں۔ آپ کو بتا دیں کہ اسلام جمخانہ واحد وہ جمخانہ ہے جہاں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیے جاتے ہیں۔ جمخانے نے اب اس سے ایک اور قدم اگے بڑھ کر اسپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کی سمت میں پہل کی ہے اور اس کے لیے کوششیں کر رہا ہے تاکہ قوم کے ان بچوں کو وہ ساری سہولتیں بآسانی دستیاب ہوں جس کے لیے انھیں یہاں وہاں ادھر ادھر چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔

اکیڈمی Islam Gymkhana Cricket Academy کے چیئرمین انور چودھری نے کہا کہ دور حاضر میں ہمیں ان بچوں کے مستقبل کے لیے ان کی دلچسپی کے بارے میں جانکاری ہونی بے حد ضروری ہے اور کھیل کے میدان میں اگر وہ اپنی کامیابی کے جوہر دکھانا چاہتے ہیں تو اسلام جمخانے کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details