اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس کا دعویٰ، ملزمین ڈاکٹر ذاکر نائک سے متاثر - پولیس

صنعتی شہر ممبئی کی پولیس کا دعوی ہے کہ مضافاتی علاقے ممبرا سے جن افراد کو حراست میں لیا گیا تھا وہ معروف اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے نظریات سے متاثر ہیں۔

پولیس کا دعویٰ، مزلمین ڈٓکٹر ذاکر نائک سے متاثر

By

Published : Jul 27, 2019, 8:40 PM IST


ریاست مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی کے عملے (اے ٹی ایس) نے اس برس کے اوائل میں شدت پسند تنظیم داعش سے روابط کے شبہے میں دس افراد کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد سے تفتیش سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس گروپ میں شامل مشتبہ طلحہ پوٹرک نے معروف 'ممبریشور' مندر کے مہا پرشاد میں زہر ملانے کی سازش کی تھی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔

پولیس کا دعویٰ، مزلمین ڈٓکٹر ذاکر نائک سے متاثر
پولیس نے ان افراد کے خلاف دائر فرد جرم میں یہ باتیں کہی ہیں۔ اے ٹی ایس کا دعویٰ ہےگرفتار شدہ افراد کے سوشل میڈیا پروفائل سے ذاکر نائک کی بہت سی تصاویر اور ویڈیو بر آمد ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد سے تفتیش سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس گروپ میں شامل مشتبہ طلحہ پوٹرک نے معروف 'ممبریشور' مندر کے مہا پرشاد میں زہر ملانے کی سازش کی تھی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔ اے ٹی ایس نے اس کیس میں جن دس افراد کے خلاف فرد جرم داخل کی اس میں سے 9بالغ اور ایک نابالغ ہے۔

اے ٹی ایس کا دعوی ہے کہ پرساد میں زہر ملانے کی سازش کا پتہ چل گيا تھا اور اس سازش کو بروقت ناکام بنا دیا گيا۔

اے ٹی ایس نے اپنی چارج شیٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ مشتبہ افراد غیر ملکی ہینڈلر کے رابطے میں تھے اور ملزمین نے مندر کے احاطے کی ریکی بھی کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details