اورنگ آباد: ریاستِ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ہرسدھ ماتا یاترا کے دوران ہرسول گاؤں میں انٹرنیشنل کُشتی مقابلہ ہوا جس کے فائنل مقابلے میں ایران کے پہلوان مِرزا ایرانی نے پونے کے پہلوان کو ہرایا اور بازی ماری۔ ہرسول میں پچھلے سو سالوں سے کُشتی کے مقابلے ہو رہے ہیں۔
اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے ہرسول گاؤں میں ہرسدھ ماتا یاترا کے موقع پر ہفتہ بھر بین الاقوامی سطح کے کُشتی مقابلے ہوتے ہیں، منتظمین کا دعویٰ ہے کہ پچھلے سوسال سے یہ مقابلے ہر سال ہوتے ہیں اس سال کُشتی کے مقابلے میں ایران کے پہلوان ایرانی اور جارجیا کے پہلوان ٹیڈو نے شرکت کی۔ ایرانی پہلوان نے فائنل میں پونا کے پہلوان کو شکست دے کر فائنل مقابلہ اپنے نام کیا مراٹھواڑہ میں کُشتی کھیل کی روایت قدیم ہے اس کھیل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج بھی کُشتی کے مقابلوں میں ہزاروں شائقین شرکت کرتے ہیں اور ہفتے بھر تک یہ مقابلے چلتے ہیں۔ Iranian wrestler won the Aurangabad wrestling competition