اردو

urdu

Iranian Cleric Attend Majlis محرم کی مجلس کے لئے ایران سے مولانا سید محمود حسین کی شہر میں آمد

By

Published : Aug 5, 2023, 6:11 PM IST

اورنگ آباد میں محرم کے تعلق سے منعقدہ مجلس میں شرکت کرنے کے لئے آئے ایران کے مولانا محمود حسین رضوی نے ای ٹی وی بھارت کی کاوشوں کا ذکر تے ہوئے کہا کہ اردو ایک بڑا پلیٹ فارم ہے جس کی بدولت قوم و ملت کی مدد کی جا سکتی ہے۔

محرم کی مجلس کے لئے ایران سے مولانا سید محمود حسین کی شہر میں آمد
محرم کی مجلس کے لئے ایران سے مولانا سید محمود حسین کی شہر میں آمد

محرم کی مجلس کے لئے ایران سے مولانا سید محمود حسین کی شہر میں آمد

اورنگ آباد: محرم کی مناسبت سے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں شیعہ عالم دین مولانا محمود رضوی آئے ہوئے ہیں۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ای ٹی وی بھارت کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ ای ٹی وی بھارت خود اپنا ایک مقام رکھتا ہے۔

محرم کے تعلق سے بات کرتے ہوئے مولانا نے کہاکہ جیسے کہ یہ ایام جو چل رہے ہیں وہ ایام عزا ہیں یعنی محرم ہیں محرم کا تعلق امام حسین کی شہادت سے رکھتا ہے امام حسین کی شہادت دنیا میں ایک ایسا پیغام ہے اور دنیا کو اس تحریک کی طرف متوجہ کرانا ہے جو دنیا آج انتظار میں ہے حق اور باطل کے پہچان کا۔

انہوں نے کہاکہ امام حسین کی تحریک ایک پیغام جو لوگوں کو حق اور باطل کی تمیز کراتا ہے، کہ حق کسے کہتے ہیں باطل کسے کہتے ہیں، اور اسلام کا جو صحیح معنی میں چہرہ ہے وہ انسانیت ہے۔ اس کو ہم کس طرح سے آج کے زمانے میں پیروی کریں، اسی پیغام کے تحت اورنگ آباد میں ایک مجلس کے سلسلے اُنکا شہر کے ایک عاشور خانے میں آنا ہوا۔

مولانا محمود رضوی نے کہا ہے کہ اسلام بنا ہی ہے امن اور سلامتی سے، اسلام کا نام ہی لوگوں کو سلامتی پہنچانا، حفاظت دینا اور اسلام کے جو پیرو کار ہیں ان کا بھی یہی ماننا ہے کہ ہم جہاں بھی ہیں لوگوں کو حفاظت ہی پہنچے گی۔لیکن دشمن کہیں نہ کہیں یہ چال چل رہا ہے کہ مسلمانوں کا چہرہ اس طرح سے بتایا جائے جس سے انہیں تکلیف پہنچے لیکن انہیں یہ بتانا چاہیے کہ ہم رسول اللہ کو ماننے والوں میں سے ہیں۔

مولانا محمود رضوی کا کہنا ہے کہ ہمیں موجودہ دور میں ہمارے پاس کوئی قیادت نہیں ہے ۔یہ ایک حقیقت ہے کہ مسلمانوں کے پاس کوئی ایسا بڑا پلیٹ فارم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Urdu Teachers Seminar in Aurangabad بدلتا ہوا تعلیمی منظر نامہ اور مواقع کے عنوان پر اردو ٹیچرز سیمینار

ایران سے آئے مولانا محمود رضوی نے بتایا ہے کہ ایران ایک اسلامک ملک ہے۔ اس کے نام کے ساتھ ہی لکھا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران، یہ ایک ایسا مُلک ہے جہاں پر اسلامی قوانین نافذ ہیں۔ ظاہر سی بات ہے کہ جو اسلامی قوانین کی پیروی کر رہا ہے اسی سے لیا گیا ہے، جنہوں نے اسلام کی بنیاد رکھی ہے تو ایران میں جو قوانین ہیں یا جو اس کے پیروکار ہیں جو شریعت رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے پہنچائی اسی پر عمل کر رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ جو ان کے پاس تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں وہ صحیح معنوں میں اسلام کے قوانین پر عمل کرنے کا نتیجہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details