ممبئی میں اسپیشل سی پی دیوین بھارتی نے چارج سنبھالا ممبئی: آئی پی ایس دیوین بھارتی اس سے قبل ممبئی شہر میں سب سے زیادہ عرصے تک جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق کے عہدہ پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ اے ٹی ایس سر براہ بھی تھے۔ Devan Bharati Take Charge CP Take Mumbai Special CP
انہیں ای او ڈبلیو اور کرائم برانچ میں ایڈیشنل کمشنر کرائم کے طور پر کام کر نے کا موقع ملا ہے۔ خدمات کے دوران دیوین بھارتی نے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیا تھا۔ اسی وجہ سے انہیں ممبئی کا اسپیشل سی پی مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو نہیں کی لیکن ان کی مبارکباد قبول کر تے ہوئے اپنا چارج سنبھال لیا۔ ممبئی میں اسپیشل سی پی کا عہدہ پر فائز دیوین بھارتی وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس کے قریبی بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Mumbai Police دیوین بھارتی کو پہلا اسپیشل سی پی مقرر ہونے کا شرف حاصل
دیوین بھارتی کی ذمہ داریاں :
ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر کے ماتحت ہی دیوین بھارتی کو کام کرنا ہوگا جبکہ وہ جوائنٹ پولیس کمشنروں, ایڈیشنل پولیس کمشنروں کے رابطہ کار و نگراں بھی رہیں گے لیکن اہم فیصلہ لینے کا اختیار صرف ممبئی پولیس کمشنر کو ہی ہوگا ۔Devan Bharati Take Charge CP Take Mumbai Special CP