ڈیجیٹل کرنسی کی قانونی حیثیت بھارت میں کیا ہے؟ اس بارے میں اب تک کوئی پختہ جانکاری نہیں ہے۔ جہاں آر بی آئی اور بھارتی حکومت نے اسے پوری طرح سے غیر قانونی قرار دیا ہے، وہیں سپریم کورٹ نے اس کے ٹرانزیکشنکو قانونی قرار دے رکھا ہے۔ عالمی پیمانے پر اس کا کاروبار اپنے عروج پر ہے۔ حالانکہ حال ہی میں کرپٹو کرنسی کو لے کر عالمی سطح پر 100 بلین ڈالر کا نقصان سامنے آیا ہے۔
مہاراشٹر سائبر محکمہ کے انچارج یشسوی یادو نے کہا کہ حکومت نے بھلے ہی اسےغیر قانونی قرار دیا ہے، لیکن ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے اس کے ٹرانزیکشن کو قانونی قرار دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جلد ہی بھارت اپنی خود کی کرپٹو کرنسی کو بازار میں لانچ کرنے والا ہے لیکن تب تک سرمایہ کاروں کو بہت ہی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔