ریاست گوا میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں دھرمیندر اور راجیش کھنہ کی کلاسک فلموں کی نمائش کرائی جائے گی۔
واضح رہے کہ گوا میں ہر برس منعقد ہونے والا عالمی فیسٹیول اپنے پچاس سالہ سفر کی تقریب منع رہا ہے، اس فیسٹیول میں ایسی کئی فلمیں دکھائی جائیں گی، جن کو فلم انڈسٹری میں آئے 50 برس پورے ہوگئے ہیں، ان فلموں میں دھرمیندر اور راجیش کھنہ جیسے سپر سٹارز کی فلمیں شامل ہیں۔
گولڈن لائننگ فلم سیکشن میں دھرمیندر کی ستیہ کام اور راجیش کھنہ کی آرادھنا کی سکریننگ کی جائےگی، یہ دونوں ہی فلمیں سنہ 1969 میں ریلیز ہوئیں تھیں، اور ہندی سنیما کی کلاسک فلموں کی فہرست میں ان کا نام شامل ہے۔
آرادھنا ہندی سنیما کے پہلے سپرسٹار مانے جانے والے راجیش کھنہ کی پہلی ہٹ فلم تھی، اس فلم کو شکتی سامنت نے ڈائریکٹ کیا تھا۔