اردو

urdu

ETV Bharat / state

Disabled Persons program in Aurangabad: اورنگ آباد میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا - اورنگ آباد میں معذور افراد کا پروگرام

عالمی یوم معذور کے موقع پر معذوروں میں پیلے راشن کارڈ تقسیم کیے گئے Yellow Ration Cards Distributed، ساتھ ہی ان کے مسائل پر غور و خوض کیا گیا اور معذور افراد کے حقوق Rights of disables کے لئے جدوجہد کرنے کا عزم کیا گیا۔

اورنگ آباد میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا
اورنگ آباد میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا

By

Published : Dec 4, 2021, 7:38 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں عالمی یوم معذور منایا گیا۔ اس موقع پر شہر کے معذوروں کو تہنیت پیش کی گئی Honor to the Disabled Persons کانگریس رہنماوں کی موجودگی میں معذوروں کا استقبال کیا گیا اور کانگریس ضلع صدر نےمعذوروں کے حقوق کےلیے جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔

اورنگ آباد میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا

اورنگ آباد میں عالمی یوم معذور منایا گیا۔ اورنگ آباد کے دہلی گیٹ علاقے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے معذوروں کا استقبال Welcome to the Disabled کیاگیا۔ اورنگ آباد کے کانگریس Aurangabad Congress ضلع صدر کلیان کالے اور معذور سیل کے صدر سید مدثر انصاری موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:World Disability Day: معذوروں نے کہا پانچ سو روپے کی امداد نہیں بلکہ روزگار چاہیے

عالمی یوم معذور کے موقع پر معذوروں کو پیلے راشن کارڈ تقسیم کیے گئے، ساتھ ہی ان کے مسائل پر غور و خوض کیا گیا اور معذور افراد کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کا عزم کیا گیا۔

معذوروں کا الزام ہے کہ انہیں سرکاری اسکیموں میں شامل نہیں کیا جاتا جس سے معذور افراد کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنجے گاندھی نیرادھر یوجنا کو حاصل کرنے کے لیے انہیں تین سال تک کلیکٹر آفس کے بار بار چکّر لگانا پڑتا ہے۔ کام ہو جائے گا اس کی کوئی گارنٹی نہیں رہتی ہے۔ سنجے گاندھی نیرادھر یوجنا کے تحت معذور افراد کو ماہانہ ہزاروں روپے ملتے ہیں، معذوروں کے لیے 2013 میں حکومت کی جانب سے انتیودیا اسکیم شروع کی گئی تھی لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ملا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details