مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی مدر عائشہ اسکول میں بوشیڈو مارشل آرٹ اینڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مارشل آرٹ کی کلاسز جاری ہیں، جہاں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔
اس تعلق سے مارشل آرٹ Martial Arts کے ایک کھلاڑی مُسدان اکمل نے بتایا کہ مارشل آرٹ سیلف ڈیفنس کے ساتھ فزیکل فٹنس میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
مسدان نے کہا کہ وہ گذشتہ چار برسوں سے مارشل آرٹ سیکھ رہے ہیں اور اب تک پانچ سے زائد ضلعی و ریاستی مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ خود کی حفاظت اور وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے وہ مارشل آرٹ کی جانب راغب ہوئے۔
دوران گفتگو بلیک بیلٹ انسٹرکٹر شمشیرا ثمرین نے بتایا کہ بوشیڈو مارشل آرٹ Bushido Judo Karate کے زیر اہتمام جاری اس کراٹے کلاس Martial Arts Classes Malegaon میں روزانہ دو گھنٹے کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کراٹے کے مختلف فن میں سیلف ڈیفنس، جوڈو، باکسنگ، گِرپلِنگ وغیرہ کی تربیت دی جاتی ہے۔