یونیورسٹی کے طلبا یش کیسکر، سودھانشو مانریکر، سوربھ دمکل، شوبھنگ کلکرنی، پرتیکشا پانڈے اور پریرنا کولیپاکا نے اس گاڑی کا مظاہرہ کیا جو جدید ترین آرٹیفیشیل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم سے لیس ہے تاکہ حادثات اور انسانی غلطی سے ہونے والی اموات کو کم کیا جاسکے۔
طالب علم یش کیسکر نے بتایا کہ یہ کار لیول تھری آٹومنی پر مبنی ہے اور اس میں برش لیس ڈی سی الیکٹرک موٹر (بی ایل ڈی سی) اور لتیئم آئن بیٹری ہے۔ اس کار میں ایک خاص قسم کی ریچارج ایبل بیٹری لگی ہے جو چارج ہونے میں 4 گھنٹے لیتی ہے اور 40 کلومیٹر کے فاصلے کو طے کرنے میں 3 کلو واٹ فراہم کرتی ہے۔ گاڑی کو تین ذیلی نظاموں کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جو کہ تھروٹل، بریک اور اسٹیئرنگ ہیں۔