اردو

urdu

ETV Bharat / state

INS Mahendragiri آئی این ایس مہیندر گیری کو آج بھارتی بحریہ فوج میں شامل کیا - ممبئی مجگاوں ڈاک لمیٹڈ

ممبئی مجگاوں ڈاک لمیٹڈ میں آج بھارتی بحریہ کے لیے اہم دن ہے کیونکہ آج جنگی بیڑہ آئی این ایس مہیندر گیری کو سمندر کے حوالے کیا گیا۔ ساتویں جنگی جہاز کو تیار کرنے کے لیے تقریباً 4000 ٹن کی خصوصی اسٹیل پلیٹوں کی مدد لی گئی۔ Indian Warship ‘INS Mahendragiri’ launched on September 1, 2023 in Mumbai

آئی این ایس مہیندر گیری کو آج بھارتی بحریہ فوج میں شامل کیا
آئی این ایس مہیندر گیری کو آج بھارتی بحریہ فوج میں شامل کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 6:21 PM IST

آئی این ایس مہیندر گیری کو آج بھارتی بحریہ فوج میں شامل کیا

ممبئی (مہاراشٹرا): ممبئی مجگاوں ڈاک لمیٹڈ میں آج بھارتی بحریہ کے لیے اہم دن ہے کیونکہ آج جنگی بیڑہ آئی این ایس مہیندر گیری کو سمندر کے حوالے کیا گیا۔ ساتویں جنگی جہاز کو تیار کرنے کے لیے تقریباً 4000 ٹن کی خصوصی اسٹیل پلیٹوں کی مدد لی گئی۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڈ، اپنی اہلیہ سدیش دھنکھڈ کے ساتھ آج ممبئی میں اس سیریز کے ساتویں جنگی جہاز آئی این ایس مہیندرگیری کا افتتاح کیا۔

یہ جنگی جہازوں کے ملک کی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس جنگی جہاز کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایڈمرل رادھا کرشنن ہری کمار نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے تصور کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جنگی بیڑے کا کام کیا گیا۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا نے اسٹیل فراہمی کے علاوہ اس جنگی جہاز میں اُنہوں نے اہم رول ادا کیا۔ کمپنی نے حال ہی میں صدر دروپدی مرمو کے ذریعہ شروع کیے گئے چھٹے جنگی جہاز 'وندھیاگیری' کی تعمیر کے لیے چار ہزار ٹن خصوصی اسٹیل بھی فراہم کیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: Union Minister Rao sahab مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے کا بغیر ہیلمیٹ بلٹ چلاتے ہوئے ویڈیو وائرل


جانکاری کے مطابق اس جنگی جہاز کو دشمن کے طیاروں اور اینٹی شپ کروز میزائلوں کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے حساب سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جہاز کو قریبی رینج کی دفاعی صلاحیت فراہم کرنے کے لیے دو 30 ملی میٹر ریپڈ فائر گن سے لیس کیا گیا ہے۔مہیندرگیری' تقریباً 149 میٹر لمبا اور 16 میٹر چوڑا ہے۔ اس کی نقل مکانی تقریباً 6,600 ٹن ہوگی اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 30 ناٹک مائیل فی گھنٹہ ہوگی۔ اس میں سینسر ۔ایئر ٹو ایئر میزائل، اینٹی شپ میزائل، اینٹی سب میرین میزائل اور بھارت میں تیار کردہ ہتھیاروں کا پورا نظام شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details