اردو

urdu

ETV Bharat / state

انڈین نیوی کی پانچویں اسکورپین کلاس آبدوز واگیر کا آغاز - وزیر مملکت برائے دفاع شریپد نائک

انڈین نیوی کی پانچویں اسکورپین کلاس آبدوز 'واگیر' ممبئی کے مزاگن ڈاک میں شروع کی گئی ۔ وزیر مملکت برائے دفاع شریپد نائک نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آبدوز کا آغاز کیا۔

انڈین نیوی کی پانچویں اسکورپین کلاس آبدوز واگیر کا آغاز
انڈین نیوی کی پانچویں اسکورپین کلاس آبدوز واگیر کا آغاز

By

Published : Nov 12, 2020, 2:16 PM IST

وزیر مملکت برائے دفاع شریپد نائک نے جمعرات کے روز پروجیکٹ 75 کی پانچویں اسکورپین کلاس آبدوز 'واگیر' کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام ممبئی کے مزاگن ڈاک میں منعقد ہوا۔ ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ (پی ایس یو) مزاگن ڈاک شپ بلڈرز (ایم ڈی ایس ایل) نے اپنی پانچویں اسکورپین سب میرین بھارتی بحریہ کے حوالے کردی۔

انڈین نیوی کی پانچویں اسکورپین کلاس آبدوز 'واگیر' ممبئی کے مزاگن ڈاک میں شروع کی گئی ۔ وزیر مملکت برائے دفاع شریپد نائک نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آبدوز کا آغاز کیا۔

واگیر بھارت میں تعمیر کی جانے والی چھ کلوری کلاس آبدوزوں کا ایک حصہ ہے۔ فرانسیسی بحری دفاعی اور توانائی کمپنی ڈی سی این ایس کے ذریعہ ڈیزائن کردہ آبدوزیں بھارتی بحریہ کے پروجیکٹ 75 کے ایک حصے کے طور پر تعمیر کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی این ایس کالوری، چھ اسکورپین کلاس آبدوزوں میں سے پہلی 2017 میں شروع کی گئیں۔ اس کے بعد کھاندری، کرنج اور ویلا کو تعمیر کیا گیا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ آبدوزیں آبدوزوں کے خلاف جن ، انٹلیجنس اجتماع، مائن بچھانے اور علاقے کی نگرانی جیسے مشنز انجام دے سکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details