آج بھارت میں 72واں یوم دستور (India Celebrates 72nd Constitution Day) منایا جارہا ہے۔ 26 نومبر 1949 کو آج ہی کی دن معمارِ دستور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر (Dr Bhimrao Ambedkar) نے بھارتی قانون بنایا تھا۔
آئین کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے اس دن کو یعنی 26 نومبر کو یوم دستور ہند (Constitution Day) کے طور پر منایا جاتا ہے۔
ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے سینیئر وکیل عبدالعظیم خان نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو آج کے دن کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ 'موجودہ حکومت اپنے ملک میں مسلسل آئین اور جمہوری اقدار کی پامالی پر خاموشی اختیار کئے رہتے ہیں۔'