اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hindu Traders in Eid ul Fitr Program: عید ملن پروگرام میں ہندو بیوپاریوں نے کی بڑھ چڑھ کر شرکت - Hindu Traders in Eid ul Fitr Program

عید ملن کی مناسبت سے سٹی چوک کے تمام بیوپاریوں اور پولیس افسران کو مدعو کیا گیا اور خاص طور پر مسجد میں داخل ہونے سے لیکر وضو کا طریقہ، نماز کا طریقہ اور نماز ہے کیا، نماز میں کن باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے، کیسے دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے، ان تمام امور کو عملی طور پر کرکے دکھایا گیا۔ Hindu Traders in Eid ul Fitr Program

عید ملن پروگرام میں ہندو بیوپاریوں نے کی بڑھ چڑھ کر شرکت
عید ملن پروگرام میں ہندو بیوپاریوں نے کی بڑھ چڑھ کر شرکت

By

Published : May 22, 2022, 7:59 AM IST

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں عید ملن پروگرام سٹی چوک مسجد میں رکھا گیا جس میں ہندو بیوپاریوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ Hindu Traders in Eid-ul-Fitr Program۔ اس دوران شہر کی سٹی چوک مسجد میں خاص طور پر مسجد میں داخل ہونے سے لیکر وضو کا طریقہ، نماز کا طریقہ اور نماز ہے کیا، نماز میں کن باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے، کیسے دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے، ان تمام امور کو عملی طور پر کرکے دکھایا گیا۔ Increased participation of Hindu businessmen in Eid-ul-Fitr program

عید ملن پروگرام میں ہندو بیوپاریوں نے کی بڑھ چڑھ کر شرکت

عید الفطر کے بعد جماعت اسلامی ہند کی جانب سے کئی علاقوں میں عید ملن کا پروگرام ہورہا ہے، ان پروگراموں میں برادران وطن کو خاص طور پر مدعو کیا جارہا ہے، اورنگ آباد میں سٹی چوک مسجد میں اسی نوعیت کا ایک پروگرام ہوا، عید ملن کی مناسبت سے سٹی چوک کے تمام بیوپاریوں اور پولیس افسران کو مدعو کیا گیا اور خاص طور پر مسجد میں داخل ہونے سے لیکر وضو کا طریقہ، نماز کا طریقہ اور نماز ہے کیا، نماز میں کن باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے، کیسے دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے، ان تمام امور کو عملی طور پر کرکے دکھایا گیا۔ انجینیئر واجد قادری نے ان امور کی تفصیلات بیان کیں، پروگرام میں سٹی چوک پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اشوک گری اور بیوپاری طبقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

عید ملن پروگرام میں ہندو بیوپاریوں نے کی بڑھ چڑھ کر شرکت

یہ بھی پڑھیں:

Eid Prayer: اورنگ آباد عید گاہ میں نمازعید الفطر کےلیے جنگی پیمانے پر تیاریاں
Eid Milan Samaroh in Bhagalpur: عید ملن تقریب کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام

مسجد میں نماز کیسے ادا کی جاتی ہے، مذہبی امور کیسے انجام پاتے ہیں، عبادت کیسے ہوتی ہے، ان تمام امور کا عملی مشاہدہ کرنے کا ہمیں موقع ملا، یہاں بہت اچھی معلومات فراہم کی گئیں۔ میں آپ تمام کا مشکور ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details