ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا وبا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 25 فروری کو ضلع سے کورونا کے 275 نئے مریض سامنے آئے تھے اس کے پیش نظر انتطامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اورنگ آباد میں انتظامیہ کی جانب سے رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا احکام جاری کیا گیا ہے اور سرکاری دفتروں میں آنے والے سبھی افراد کا کورونا ٹیسٹ کرایا جارہا ہے تاکہ کورونا پر قابو پایا جاسکے۔
اورنگ آباد شہر کے سبھی اسکول کالج 28 فروری تک مکمل طور پر بند کردیئے گئے ہیں 28 فروری کے بعد سے کورونا کے صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسکولز کالج کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ شہر میں پانچ جگہ کورونا ٹیسٹنگ کیمپ لگائے گئے ہیں جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: