اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: فائر بریگیڈ کی جدید ترین گاڑیوں اور ریسکیو آلات کا افتتاح

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن کے خواجہ غریب نواز فائر اسٹیشن میں دو جدید ترین گاڑیوں اور ریسکیو آلات کا افتتاح میئر طاہرہ شیخ کے ہاتھوں کیا گیا۔

By

Published : Nov 6, 2021, 3:50 PM IST

smart fire brigade vehicles
مالیگاؤں: فائر بریگیڈ کی جدید ترین گاڑیوں اور ریسکیو آلات کا افتتاح

مالیگاؤں کو اگر جھوپڑ پٹیوں اور مسائل کا شہر کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا کیونکہ اس شہر کا ماسٹر پلان ترتیب دینے والوں نے بے ہنگم تعمیرات کی اجازت دے دی۔ جس کے سبب شہر کے اکثر وبیشتر علاقوں میں غیر قانونی قبضے اور جھوپڑ پٹیاں بڑی تعداد میں بسائی جاچکی ہیں۔تاہم ایسے علاقوں میں آتشزدگی کے حادثات ہونے پر تنگ گلیوں میں فائر بریگیڈ کی بڑی گاڑیوں کو جانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کے باعث عوامی املاک کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوجاتا ہے۔

ان تمام درپیش مسائل اور آگ پر فوراً قابو پانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فائر بریگیڈ محکمہ کو دو جدید ترین گاڑیاں اور ریسکیو آلات دیے گئے۔

مالیگاؤں: فائر بریگیڈ کی جدید ترین گاڑیوں اور ریسکیو آلات کا افتتاح

یہ بھی پڑھیں: Ahmednagar Fire: احمد نگر کے اسپتال میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک

اس تعلق سے میئر طاہرہ شیخ نے بتایا کہ فائر بریگیڈ محکمہ مشکل حالات اور محدود وسائل میں ہنگامی صورت حال سے ہمیشہ نیپٹ رہے ہیں اور اکثر موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے کسی مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رونماں ہونے پر فائر بریگیڈ کی بڑی گاڑیوں کو جانے میں کافی دشواریاں ہوتی ہے۔ اس لئے شہریان اور ان کے املاک کی حفاظت کے لئے تمام جدید سہولیات اور ریسکیو آلات سے لیس دو فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کا نظم کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details