ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے جعفر نگر علاقے میں پانچ کروڑ روپے کے تخمینہ سے ہارون انصاری ہسپتال اور آکسیجن پلانٹ کا افتتاح میئر طاہرہ شیخ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ Inauguration of Oxygen Plant in Malegaon
مالیگاؤں میں ہارون انصاری ہسپتال کا افتتاح اس موقع پر جے اے ٹی کیمپس کے چیئرمین Chairman of JAT Campus و ہارون انصاری کے فرزند نہال انصاری نے کہا کہ 'شیخ رشید کی قیادت میں کانگریس پارٹی کو ایک کامیاب سیاسی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔'
نہال انصاری نے شیخ رشید خانوادہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے اس ہسپتال کو ہارون انصاری کے نام سے منسوب کرکے انہیں بہترین خراج عقیدت پیش کی ہے۔'
وہیں سابق میئر شیخ رشید نے کہا کہ 'ہارون انصاری کے نام سے منسوب 30 بیڈ کا ہسپتال دو آپریشن تھیٹر اور آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'آئندہ دنوں مالیگاؤں کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی ناسک ممبئی و دیگر شہروں کے ماہر ڈاکٹروں کا دورہ کروایا جائے گا۔' Former Mayor Sheikh Rashid on Haroon Ansari
اس تعلق سے میئر طاہرہ شیخ نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ 'بابائے سیاست ہارون انصاری کے نام سے شیخ رشید نے اپنا خواب پورا کردیا۔ شہر کا ایک بڑا طبقہ غریب و مزدوروں کا ہے یہاں طبی لحاظ سے سب زیادہ پریشانی و دشواریوں غریب عوام کو ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے پریشان غریب افراد چندہ جمع کرکے اپنا علاج کرواتے ہیں۔ شہر کی عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اس ہسپتال کا آغاز کیا جارہا ہے۔'