اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی میں 90 بیڈز کے اسپتال کا افتتاح

ممبئی میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وہیں جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن نے ممبئی سینٹرل علاقے میں 90 بیڈز کے اسپتال کا افتتاح کیا ہے۔

ممبئ میں 90 بیڈ کے اسپتال کا افتتاح
ممبئ میں 90 بیڈ کے اسپتال کا افتتاح

By

Published : Jun 25, 2020, 7:13 PM IST

بی ایم سی کی اسکول کو اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے کیونکہ اس علاقے میں گنجان آبادی ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اور اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد کم ہے۔

ممبئ میں 90 بیڈ کے اسپتال کا افتتاح

حالانکہ یہ ممبئی کے مریضوں کے لیے ناکافی ہے لیکن اس کوشش کے بعد ممبئی میں کورونا مریضوں کو علاج کے لیے آسانی ہوگی۔

اسپتال میں کورونا مریضوں کو آئی سی یو کی بھی خدمات ملیں گی۔ ساتھ میں مریضوں کو جو دواؤں کی ضرورت ہوگی وہ دوائیں بھی انہیں ملے گی۔

اس اسپتال میں علاج مفت ہے لیکن کورونا مریضوں کے ایڈمٹ ہوتے ہی ان سے پانچ ہزار روپے بطور ڈپازٹ جمع کر لیا جاتا ہے جو کہ علاج کے بعد جب مریض صحتیاب ہوجائیں گے انہیں وہ رقم واپس کر دی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details