صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے دھاراوی میں کورونا وائرس کے کیسز میں آئی کمی کے لیے ریاستی حکومت اور برہن مُمبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی تعریف کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ انہوں نے مرکزی حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کیا ہے جس سے دھاراوی میں اچھے اور مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں۔
فی مربع کلومیٹر 227136 افراد کی آبادی والی جھگی بستی دھاراوی کے 80 فیصد افراد کمیونٹی ٹوائیلیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ اپریل میں یہاں کورونا کے 491 کیسز سامنے آئے تھے اور کیسز کے دوگنا ہونے کا وقت محض 18 دن تھا۔ یہاں اس وقت کووِڈ۔19 12 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہا تھا لیکن مئی میں یہ کم ہو کر 4.3 اور جون میں محض 1.02 فیصد رہ گیا۔