ممبئی:کاندیولی ایسٹ کے گوکل نگرمیں 'جے شری رام' کہنے سے انکار کرنے پر ایک 34 سالہ شخص پر حملہ کرنے کا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کُرار پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ کا نام سدھارتھ انگورے ہے۔
جے شری رام کہنے سے انکار پر مار پیٹ:
کُرار پولیس کے مطابق جو ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اس کے مطابق سدھارتھ منگل کی رات ساڑھے گیارہ بجے کام سے گھر واپس آرہا تھا ۔ جب وہ اپنے چھوٹے بھائی سے فون پر بات کر رہا تھا، اس دوران کاندیوالی ایسٹ کے گوکل نگر کے قریب چار لوگوں نے اسے کرار کی طرف جاتے ہوئے روک لیا۔ جب سدھارتھ نے پوچھا کہ تم مجھے کیوں روک رہے ہو تو ایک ملزم اس کے پاس آیا اور اس سے جے شری رام کہنے کو کہا۔ ان میں سے ایک ملزم نے جے شری رام کا نعرہ لگانا شروع کیا اور سدھارتھ کو اسے دہرانے پر مجبور کیا۔ایف آئی آر کے مطابق سدھارتھ نے اس دوران کہا کہ وہ تھکا ہوا ہے اور گھر جانا چاہتا ہے۔ اس کے بعد ملزم نے سدھارتھ کے ساتھ گالی گلوچ کی اور اس کی پٹائی کی۔ متاثرہ کے بھائی وشنو انگورے نے یہ دیکھا اور مداخلت کی۔ اس کے بعد وشنو زخمی سدھارتھ کو کاندیولی ویسٹ میں اسپتال لے گیا۔ سدھارتھ کو بابا صاحب امبیڈکر اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ ایک دن کے علاج کے بعد یعنی منگل کو سدھارتھ نے کرار پولیس کے پاس جا کر چاروں شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج: