معاشرہ میں پولیس اہلکاروں بے رخی اور بے رحمی کے چرچے عام ہیں، اپنی ذمہ داریوں کے تئیں ان کی لاپروائی کے معاملہ بھی آئے دن منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔ ایسا بہت ہی کم دیکھنے کو ملتا ہے ہے کہ عوام کی جانب سے پولیس کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی جائے۔لیکن ممبئی میں ایک ملزم کو محض کچھ ہی گھنٹوں میں گرفتار کیے جانے کے بعد ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ ناگپاڑہ پولیس تھانے کے پولیس اہلکاروں کی ستائش کی جارہی ہے۔Appreciation of diligence of Mumbai Police
مذکورہ علاقہ میں واقع ایک اسکول میں زیر تعلیم ایک نو سال کی طالبہ کی مبینہ طورپر جنسی زیادتی کا معاملہ منظر عام پر آیا،جس کے بعد علاقہ کے لوگوں میں غم و غصہ کا ماحول پیدا ہوگیا،اس سے پہلے کہ لوگ اپنے غم و غصہ کا اظہارکرتے اس سے قبل پولیس اہلکار پندرہ سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کی بر وقت کاروائی کے بعد لوگوں پولیس اہلکار کی مستعدی سے خوش نظر آئے اور ان کی عزت افزائی کے تھانہ پہنچ کر ان پر پھولوں کی بارش کی،ان کی عزت افزائی کی،علاقہ لے لوگ ڈھول ،بینڈ باجہ کے ساتھ پولیس تھانہ پہونچے اور پولیس اہلکاروں کا شکریہ اداکیا