انہوں نے بتایا کہ، 'اس معاملے میں آخری فیصلہ دو تین دنوں میں کیا جائے گا۔ پیشہ ور اور غیر پیشہ ور کورسوں کے امتحانات اکتوبر کے ابتدا میں شروع ہونے کے امکانات ہیں۔
ریاستی حکومت نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن سے امتحان کے عمل کو پورا کرنے کے لیے امتحانات کی تاریخ دس نومبر تک بڑھانے کی درخواست کی ہے۔'
سامنت نے بتایا کہ، 'زیادہ تر وائس چانسلروں نے امتحانات کی تاریخ ایک ماہ تک (31 اکتوبر تک) بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔ جبکہ کچھ وائس چانسلروں نے امتحانات سے متعلق عمل کو پورا کرنے کے لئے اس کی تاریخ 10 نومبر تک بڑھانے کی اپیل کی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'ریاستی حکومت نے وبا کے پیش نظر کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ امتحانات کے لئے کچھ طالب علموں کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دینے کو یقینی بنانا ہوگا۔