اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاستی حکومت آٹھ ہفتوں کے اندر اسامیوں پر تقرر کرے: اورنگ آباد بینچ - ای ٹی وی بھارت اردو

ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے مجلس اتحاد الملسمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ضلع کے ہسپتالوں میں خالی اسامیوں کو آٹھ ہفتوں کے اندر پورا کرنے کا حکم ریاستی سرکار کو دیا ہے۔

mh_aur_02_High court_on_manpower_avb_7204819
ضلع میں ریاستی حکومت آٹھ ہفتوں کے اندر آسامیوں پر تقرر کرے: اورنگ آباد بینچ

By

Published : May 9, 2021, 12:27 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی عرضی پر ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے سماعت کرتے ہوئے ہسپتالوں آٹھ دنوں میں پچاس فیصد اسامیوں کو پورا کرنے کا حکم ریاستی حکومت کو دیا ہے۔

جانکاری دیتے ہوئے رکن پالیمان امتیاز جلیل۔۔

اورنگ آباد ضلع کے شعبہ صحت میں خالی اسامیوں کو جلد پورا کرنے کی ہدایت ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے دی ہے۔ خالی اسامیوں میں سے پچاس فیصد اسامیوں پر اگلے آٹھ دن میں تقرری کا عمل شروع ہوجانا چاہیے اور اگلے آٹھ ہفتوں میں باقی دو ہزار سے زائد اسامیوں پر تقرریاں مکمل ہونی چاہیے۔ یہ حکم بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے ریاستی حکومت کو دیا ہے۔ اس سلسلے میں رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

اورنگ آباد کورٹ نے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی مفاد عامہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور ریاستی حکومت کو ہدایت جاری کیے۔

واضح رہے کہ اس پورے معاملے میں رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے عدالت میں خود ہی اپنی درخواست کی پیروی کی اور عدالت کو یہ باور کرایا کہ ریاست میں میڈیکل انفراسٹرکچر اور مین پاور کی شدید قلت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details