ریاست مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں گرمی کا قہر جاری ہے،لوگ دھوپ کی تمازت اور گرمی کی شدت کے باعث پریشان ہیں،ملک کے متعدد ریاستوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ درج کیاگیاہے ۔
ادھر ریاست کے شہر اورنگ آباد میں درجہ حرارت بیالس ڈگری تک پہنچا گیا ہے، جھلسا دینے والی گرمی کی وجہ سے لوگ گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں، دھوپ کی شدت سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، شہر میں سن اسٹروک کا خدشہ بنا ہے-People are Worried about the Heat