پریس کانفرنس میں امتیاز جلیل(imtiyaz jaleel) نے کہا کہ ایم آئی ایم کے مخالفین پارٹی کو فرقہ پرست جماعت کہتے ہے اور آج وہی لوگ مجلس اتحاد المسلمین(MIM) کے دیئے گئے امدادی کٹ استعمال کررہے ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا(coronavirus) کے پھیلاؤ کے تعلق سے پورے ملک کے عوام یہی مانتی ہے کہ کے اس میں نریندر مودی(narendra modi) اور امت شاہ(amit shah) ذمہ دار ہیں کیونکہ جس وقت کورونا وائرس پھیل رہا تھا اس وقت یہ انتخابی ریلی اور کمبھ میلہ کروا رہے تھے۔
امتیاز جلیل نے مزید کہا کہ شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن الیکشن(malegaon municipal corporation) کے تعلق سے فیصلہ پارٹی کے مقامی ذمہ دار اور رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل اور ڈاکٹر خالد پرویز کریں گے۔ جو افراد خدمت خلق کے جذبے اور قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ایسے ہی لوگوں کو الیکشن میں ترجیح دی جائے گی۔