اردو

urdu

ETV Bharat / state

Imtiyaz Jaleel on Maha Vikas Aghadi: امتیاز جلیل نے مہا وکاس اگاڑی کےساتھ اتحاد کی پیشکش کی - ایم آئی ایم بی جےپی کی بی ٹیم

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے ان کی پارٹی پر بی جے پی کی بی ٹیم ہونے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے مہا وکاس اگاڑی سے اتحاد کرنے کی پیشکش کی۔ مہاراشٹرا حکومت میں شامل وزیرصحت راجیش ٹوپے سے ملاقات کے دوران یہ بات کہی گئی ہے۔ Imtiyaz Jaleel Offers Alliance with Maha Vikas Aghadi

امتیاز جلیل نے مہا وکاس اگاڑی کےساتھ اتحاد کی آفر دی
امتیاز جلیل نے مہا وکاس اگاڑی کےساتھ اتحاد کی آفر دی

By

Published : Mar 19, 2022, 6:32 PM IST

ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو ختم کرنے کے لیے وہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے اتحاد کرنے کو تیار ہے۔ Imtiyaz Jaleel on Maha Vikas Aghadi

امتیاز جلیل نے مہا وکاس اگاڑی کےساتھ اتحاد کی آفر دی

ایم آئی ایم بی جے پی کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی سیکولر پارٹی سے اتحاد کرنے تیار ہے اس طرح کا اشارہ مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Imtiaz Jaleel on Nawab Malik: رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے نواب ملک کی حمایت کی

ان کا کہنا ہیکہ ایم آئی ایم نے ہمیشہ سیکولر قوتوں کے ساتھ جانے کی کوشش کی ہے۔ حال ہی میں ریاستی وزیر راجیش ٹوپے سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایم پی جلیل نے کہا کہ مہاراشٹر کی مہا وکاس اگاڑی کو بھی اتحاد کی پیشکش کی گئی ہے لیکن اس کا نتیجہ کیا آتا ہے وہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔لیکن ایم آئی ایم نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ کبھی بی جے پی کی بی ٹیم نہیں رہی اور وہ بی جے پی کے خلاف ہے اور بی جے پی کو انتخابات میں ہرانے کے لیے کسی سے بھی اتحاد کرنے تیار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details