اورنگ آباد سے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام مذہبی مقامات بند ہیں، لیکن وزیر اعظم پانچ اگست کو بھومی پوجن کے لیے ایودھیا جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھگوان رام تو ہر جگہ بستے ہیں تو پھر آپ گھر ہی بیٹھ کر تصور کر لیجیئے گا اور سمجھ لیجئے گا کہ میں ایودھیا پہنچ گیا ہوں اور رام مندر کے سامنے ہوں، بھومی پوجن وہاں جانے سے کورونا پھیلنے کا خطرہ بھی ہے تو بھومی پوجن گھر پر ہی کریں۔