اردو

urdu

ETV Bharat / state

2024 لوک سبھا انتخابات میں امتیاز جلیل جیت حاصل کریں گے: اسد الدین اویسی - مجلس اتحاد المسلمین

اسد الدین اویسی نے اپنے اورنگ آباد دورے کے دوران شہر کے شاہ گنج میں پارٹی کے رابطہ دفتر کا افتتاح کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی امتیاز جلیل نے پانچ سال کے دوران حتیٰ کہ کورونا کے دور میں بھی حلقہ کی ترقی کے لیے ٹھوس کوششیں کیں۔

2024 لوک سبھا انتخابات میں امتیاز جلیل جیت حاصل کریں گے: اسد الدین اویسی
2024 لوک سبھا انتخابات میں امتیاز جلیل جیت حاصل کریں گے: اسد الدین اویسی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 12:40 PM IST

2024 لوک سبھا انتخابات میں امتیاز جلیل جیت حاصل کریں گے: اسد الدین اویسی

اورنگ آباد: مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ اورنگ آباد رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل آئندہ لوگ سبھا انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوں گے۔ اویسی تاریخی عام خاص گراؤنڈ میں آئی جے فیسٹیول کے دوسرے سیزن میں جاری ایم پی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھنے آئے تھے۔ انہوں نے کئی سارے اہم مدوں پر بھی صحافیوں سے بات چیت کی۔

اسد الدین اویسی نے اپنے اورنگ آباد دورے کے دوران شہر کے شاہ گنج میں پارٹی کے رابطہ دفتر کا افتتاح بھی کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایم پی امتیاز جلیل نے لوک سبھا میں شہر کے کئی سارے مسائل اٹھائے۔ ویسے تو پانچ سال کے دوران کورونا میں دو سال گزرنے کے بعد بھی حلقہ کی ترقی کے لیے ٹھوس کوششیں کیں۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ امتیاز جلیل نے آدرش کریڈٹ یونین میں گھوٹالے کو بے نقاب کر کے سرمایہ کاروں کو انصاف فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسد الدین اویسی کو امید ہے کہ آنے والے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی امتیاز جلیل اورنگ آباد سے جیت حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ فیصلہ دیتے ہوئے نارویکر دستور ہند کا شیڈول 10 کو بھول گئے۔ شیوسینا عدالت میں اپیل کرے گی جہاں انہیں انصاف ملے گا۔ اس موقع پر رام مندر کی مدت پر اسد الدین اویسی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر چھ دسمبر نہیں ہوتا تو پھر کیا ہوتا ،رام مندر کو لے کر ہمارا جو فیصلہ ہے ہم اس پر ہمیشہ قائم رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details