اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Imtiaz Jalil Reaction On Haj House: حج ہاؤس میں آئی اے ایس کوچنگ سینٹر میں سیٹوں کی تخفیف پر امتیاز جلیل برہم

''ممبئی کے حج ہاؤس میں یو پی ایس سی Mumbai Haj House UPSC Coaching کے کوچنگ سینٹر میں طلبہ کی تعداد کو محدود کردینا ایک طرح سے مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کی حق تلفی کے برابر ہے۔ ایسے اقدامات کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔'' ان خیالات کا اظہار اورنگ آباد سے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے کیا۔

حج ہاؤس میں آئی اے ایس کوچنگ سینٹر میں طلبہ کی کٹوتی، امتیاز جلیل برہم
حج ہاؤس میں آئی اے ایس کوچنگ سینٹر میں طلبہ کی کٹوتی، امتیاز جلیل برہم

By

Published : Jan 25, 2022, 5:59 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی حج ہاؤس میں یو پی ایس سی کوچنگ Mumbai Haj House UPSC Coaching سینٹر میں سیٹوں کی تخفیف پر رکن پارلیمان سید اِمتیاز جلیل نے برہمی کا اظہار کیا۔ ایم پی جلیل نے مطالبہ کیا کہ اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک فوری مداخلت کرکے مسئلے کو حل کریں۔

حج ہاؤس میں آئی اے ایس کوچنگ سینٹر میں طلبہ کی کٹوتی، امتیاز جلیل برہم

'ممبئی کے حج ہاؤس میں یو پی ایس سی کی کوچنگ سینٹر میں طلبہ کی تعداد کو محدود کردینا ایک طرح سے مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کی حق تلفی کے برابر ہے۔ ایسے اقدامات کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔' ان خیالات کا اظہار ایم پی امتیاز جلیل نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Accommodation Problem In Haj House Mumbai: حج ہاؤس میں سول سروسز کی تیاری کرنے والے امیدواروں کو رہنے کی دقت

ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں وزیر اقلیت مختار عباس نقوی کو فوری اس بات کا نوٹس لینا چاہیے اور طلبہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جانا چاہیے رکن پارلیمان جلیل کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اس معاملے میں وزیر اقلیت سے ملاقات کریں گے اور معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details