ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس دوران وقف بورڈ کے رکن اور میٹنگ کے چیئرمین خالد بابو قریشی نے اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'بورڈ کو جلد ہی ایک مستقل سی ای او مل جائے گا۔'
یہ میٹنگ اپنی آئینی حیثیت کو لے کر سرخیوں میں رہی، پانچ گھنٹے چلی اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
اطلاعات کے مطابق ریاستی وقف بورڈ کو فعال بنانے کے لیے بورڈ میں گیارہ ارکان کا ہونا ضروری ہے، لیکن بورڈ میں فی الحال چار ارکان ہی موجود ہیں، جن میں سے بورڈ کے دو ارکان ہی میٹنگ میں شامل ہوئے۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل سی ای او شیخ انیس اور ڈپٹی سی ای او فاروق پٹھان میٹنگ میں موجود تھے۔
میٹنگ کے چیئرمین خالد بابو قریشی نے یہ اعتراف کیا کہ ایڈیشنل سی ای او کو ہی مستقل سی ای او بنانے کے لیے بورڈ ارکان پر دباؤ تھا۔