مالیگاؤں: شان رسالت میں گستاخی کے تعلق سے مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں آئمہ مساجد اہلسنت رمضان پورہ کے ایک وفد نے سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج سریش کمار کو ایک مکتوب دیتے ہوئے نپور شرما پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر مفتی عارف نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ٹائمز ناؤ نیوز چینل پر ایک بحث کے دوران نبی اکرم اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی اور واقعہ معراج کے تعلق سے دل آزاد بیان دینے والی بی جے پی کی قومی ترجمان نپور شرما نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔