مالیگاؤں:مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج پی آئی سریش کمار نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ عنقریب عیدالضحی کی آمد ہے جس کے پیش نظر شہر کے متعدد مقامات پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت شروع ہوگئی ہے لیکن کچھ لوگ گائے کی نسل کے جانوروں کی خرید و فروخت کررہے ہیں۔ Livestock Seized in Malegaon
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز مالیگاؤں کے مومن پورہ علاقے سے تقریباً 3 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کے 12 مویشیوں کو ضبط کیا گیا اور اس معاملے میں 2 ملزمین پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پی آئی سریش کمار نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے فریضہ کو انجام دینے کے لیے غیر قانونی طریقے سے جانوروں کی خرید و فروخت نہ کریں جس سے آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔