اردو

urdu

ETV Bharat / state

Body Building Competition آئی جے فیسٹیول میں باڈی بلڈنگ کا مقابلہ

اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان اور دعا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آئی جے اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر باڈی بلڈنگ ایسوسیشن کی مدد سے باڈی بلڈنگ مقابلے کا بھی انعقاد کیاگیاBody Building Competition

آئی جے فیسٹیول میں باڈی بلڈنگ  کا انعقاد
آئی جے فیسٹیول میں باڈی بلڈنگ کا انعقاد

By

Published : Nov 15, 2022, 1:23 PM IST

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان اور دعا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آئی جے اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر باڈی بلڈنگ ایسوسیشن کی مدد سے باڈی بلڈنگ مقابلے کا بھی انعقاد کیاگیا۔IJ Festivals Body Building Competition In Aurangabad In Maharashtra

آئی جے فیسٹیول میں باڈی بلڈنگ کا انعقاد

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کو نشہ مکت شہر بنانے کے مقصد سے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل و دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے آئی جے فیسٹیول کا انعقادکیا گیا ۔اس موقع پر مختلف کھیل کود کے مقابلوں کے بھی انعقاد کئے گئے ۔

اس موقع پر مہاراشٹر بوڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے باڈی بلڈنگ مقابلہ منعقدکیا گیا تھا جس میں ریاست کے مختلف اضلاع کے باڈی بلڈروں نے حصہ لیا۔

باڈی بلڈنگ مقابلے میں پہلا انعام ممبئی کے باڈی بلڈر خصدر شری کا خطاب ساگر کٹورڈے نے جیتا۔انہیں ایک لاکھ روپئے نغد انعام اور ایک تمغہ بھی دیا گیا ۔دوسرا انعام پانے والے پنے شہر کے باڈی بلڈر مہیندر جوان تھے جنہیں 51 ہزار روپے نقد اور ایک تمغہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں کانگریس کارکنان نے کُشتی کا مظاہرہ کیا

اس دوران اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی جے فیسٹیول میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔نوجوانوں سے کھیل کود میں شرکت کرکے ملک اور ملت کا نام روشن کرنے اپیل کی۔IJ Festivals Body Building Competition In Aurangabad In Maharashtra

ABOUT THE AUTHOR

...view details