شولا پور:ریاست مہاراشٹر کے ضلع شولا پور کے کمشنر ہریش بیجل نے اپنے مکان پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا، اس افطار پارٹی میں انہوں نے ننھے روزہ داروں کو مدعو کیا، پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ جب کسی اعلیٰ عہدیدار نے کی جانب سے دی جانے والی افطار پارٹی میں ننھے روزہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے، بچے جب افطار پارٹی میں پہونچے تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا، پولیس کمنشر نے ان معصوم روزادروں کی تعریف کی۔ Sholapur Police Chief Hosts Iftar for Urdu School Students
Iftar Party in Sholapur: معصوم روزہ داروں کے لئے شولا پور پولیس کمشنر کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام
شولا پور میں منعقد افطار پارٹی کے دوران ننھے بچوں کے ساتھ پولیس کمشنر نے حیرت انگیز دوستی وانسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے اہل خانہ، پولیس محکمہ اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی درخواست کی گئی، اس موقع پر ننھے روزہ داروں نے رمضان کی فضیلت اور اسلام کا مختصر تعارف بھی پیش کیا۔ Sholapur Police Chief Hosts Iftar for Urdu School Students
افطار پارٹی کا اہتمام
افطار پارٹی کے دوران ننھے بچوں سے پولیس کمشنر، ان کے اہل خانہ، پولیس محکمہ اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی درخواست کی گئی۔ اس موقع پر ننھے روزہ داروں نے رمضان کی فضیلت اور اسلام کا مختصر تعارف بھی پیش کیا۔
ملک کے موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے کمشنر کی جانب سے ننھے روزہ داروں کو افطار پر مدعو کرنے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ، سوشل میڈیا کے صارفین پولیس کمشنر کی تعریف کر رہے ہیں۔