گزشتہ روز پورے ناسک ضلع کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی جس کے مطابق 6 اپریل کی صبح سے مالیگاؤں شہر کے اہم علاقوں میں پولیس محکمہ عوام کی تکالیف کو نظر انداز کرتے ہوئے دکانیں بند کروانے میں مصروف ہے۔
اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی جنتا دل سیکولر کے سکریٹری مستقیم ڈگنٹی نے فوری طور پر شہر کے اہم تجارتی علاقے قدوائی روڈ پر تمام دکان مالکان و ہاکرس سے ملاقات کرکے اس مسئلے کے حل کے لیے ڈی وائے ایس پی سے ملاقات کی۔