اردو

urdu

ETV Bharat / state

زکوٰۃ کے پیسوں سے آئی سی یو وارڈ کا آغاز - udhav thakray

ممبئی سے 380 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کولہاپور کے ایچل کرنجی شہر کے مسلمانوں نے حالیہ رمضان میں زکوٰۃ میں جمع ہونے والے 36 لاکھ روپے سے 10 بیڈ پر مشتمل آئی سی یو وارڈ عطیہ کرکے ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔

آئی سی یو وارڈ کا آغاز
آئی سی یو وارڈ کا آغاز

By

Published : Jun 1, 2020, 5:16 PM IST

Updated : Jun 1, 2020, 7:58 PM IST

مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اندرا گاندھی میموریل (آئی جی ایم) سول اسپتال کے آئی سی یو سیکشن کا آن لائن افتتاح کیا جو ملک میں عید کی تقریبات میں ایک نادر مثال ہے۔

آئی سی یو وارڈ کا آغاز، ویڈیو

زکوٰۃ وہ رقم ہے جو ہر صاحب نصاب مسلمانوں پر سال میں ایک بار اپنے مال و اسباب کے مطابق ادا کرنی ہوتی ہے جسے عوام کی فلاح و بہبود میں خرچ کیا جاتا ہے۔

مسلم سماج کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کہا 'ایچل کرنجی کے مسلمانوں کے ذریعہ کے گئے اس کار خیر کی سراہنا کی ہے کیونکہ مسلم کمیونٹی نے تہوار منانے کی ایک نادر مثال قائم کی ہے۔

آئی سی یو کی سہولت کے ساتھ قریب 3 لاکھ آبادی پر مشتمل ایچل کرنجی کا یہ پہلا سرکاری اسپتال ہے اور اسے کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایچل کرنجی میں مسلمانوں کی ایک تنظیم سمست مسلم سماج (ایس ایم ایس) نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران قصبے کے واحد سرکاری اسپتال میں 10 بستروں پر مشتمل آئی سی یو سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ پہلے مریضوں کو کولہا پور اور سولا پور جیسے شہروں میں بھیجا جاتا تھا۔

تنظیم سے وابستہ کیش باغوان نے کہا کہ 'اس بستی کے مسلمانوں کی یہ ایک بہت بڑی علامت ہے مجھے نہیں لگتا کہ ملک میں کہیں بھی ایک پورے قصبے کے مسلمانوں نے زکوٰۃکی رقم کو اس طرح کی سہولت کے لیے استعمال کیا ہے، اس سے ہمیں کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'زکوٰۃ فنڈ میں جمع شدہ 36 لاکھ روپے کی امداد کے لیے کمیونٹی کے ممبروں میں اتفاق رائے ہوا ہے۔ اس بارے میں بحث ہو رہی تھی کہ کیا اس مقصد کے لیے زکوٰۃ کی رقم استعمال کی جاسکتی ہے؟ لیکن آخر میں اس بات پر اتفاق رائے کے بعد عید کے موقع پر شہر کو یہ بہترین تحفہ ثابت ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'امید ہے اسے زیادہ دن تک یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایچل کرنجی شہر کی تقریباً تین لاکھ آبادی میں سے مسلمانوں کی تعداد 15 فیصد ہے۔ کووڈ 19 سے مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سرفہرست شامل ہے حالاںکہ ایچل کرنجی میں مثبت معاملات کی تعداد کم ہے لیکن اگر مثبت معاملات میں اضافے کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آئی سی یو سے لیس سرکاری ہسپتال ایک اعزاز ثابت ہوسکتا ہے۔

Last Updated : Jun 1, 2020, 7:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details